ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کو جھٹکا: سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دیا،بی جے پی میں ہوں گے شامل 

کانگریس کو جھٹکا: سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دیا،بی جے پی میں ہوں گے شامل 

Tue, 30 Jul 2019 22:02:45    S.O. News Service

نئی دہلی،30/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی ہار کے بعد سے ہی پارٹی کی مشکلیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔پہلے راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تو اب کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔امیٹھی کے رہنے والے سنجے سنگھ آسام سے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں۔انہوں نے اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی نشست پر سلطان پور سے الیکشن بھی لڑا تھا۔کانگریس چھوڑنے کے ساتھ ہی اب سنجے سنگھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کا قیاس شروع ہوگیا ہے۔بتا دیں کہ سنجے سنگھ نے اپنے استعفی کے لئے پارٹی میں بے تعلقی بتائی ساتھ ہی پی ایم مودی کی بھی تعریف کی۔سنجے سنگھ نے استعفیٰ دینے کا بعد کہا کہ کانگریس اب بھی ماضی میں ہے، اور اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔آج ملک وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہے۔ملک پی ایم مودی کے ساتھ ہے تو میں بھی پی ایم کے ساتھ ہوں میں کل ہی بی جے پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں۔میں نے پارٹی سے استعفی دینے کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔


Share: